ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن:پولیس نے بائیں بازو کی ریلی پر وین چڑھا دی

فلپائن:پولیس نے بائیں بازو کی ریلی پر وین چڑھا دی

Wed, 19 Oct 2016 16:27:20    S.O. News Service

منیلا،19؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلپائنی دارالحکومت منیلا میں امریکی سفارت خانے کے قریب پولیس نے بائیں بازو کی ایک ریلی کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنی ایک وین بھی مظاہرین پر چڑھا دی۔ کم از کم تین شدید زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ٹیلی وژن فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس وین ریلی کے شرکاء پر بار بار چڑھائی جا رہی تھی۔ احتجاج کرنے والوں کے لیڈر رویناٹو رائیس کا کہنا ہے کہ یہ وین ایک پولیس افسر چلا رہا تھا۔ پولیس نے ریلی کے تیس کے قریب شرکاء کو گرفتار بھی کر لیا۔ مظاہرین فلپائن میں امریکی فوجی موجودگی کے خاتمے کے علاوہ ملکی صدر ڈوٹیرٹے سے آزادانہ خارجہ پالیسی متعارف کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


Share: